بالشتی
قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )
معنی
١ - بالشت بھر کا، بقدر ایک بالشت کے۔ "کاکریزی سرخ میان تہ رضائی بالشتی گوٹ لگی ہوئی اوڑھے - بیٹھی تھیں۔" ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٧٢ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم بالشت کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'بالشتی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٢٨ء میں "پس پردہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بالشت بھر کا، بقدر ایک بالشت کے۔ "کاکریزی سرخ میان تہ رضائی بالشتی گوٹ لگی ہوئی اوڑھے - بیٹھی تھیں۔" ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٧٢ )
اصل لفظ: بالشت