بالشتیا

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بونا، پستہ قد، بالشت بھر کا۔ "حضرت - علی بن ابی طالب - فرماتے تھے کہ بعضے اس قوم میں بالشتیے ہیں اور بعضے بہت طویل القامۃ"      کیا تماشا ہے کہ نکلے گو کلی بالشتیے یثربی دنگل کے گرد پیلتن کے سامنے      ( ١٨٤٥ء، احوال الانبیاء، ٦٨٩:١ )( ١٩٢٧ء، بہارستان، ظفر علی خاں، ٤٨٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'بالشت' کے ساتھ 'یا' بطور لاحقۂ نسبت و تذکیر لگنے سے بالشتیا بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: بالشت