بانبی
معنی
١ - سانپ کا بل۔ "اے انطانی تو - یہاں اس لیے آیا ہے کہ سانپوں کو ان کی بانبیوں سے نکال کر پریشان کرے۔" ( ١٩٥١ء، حسن کی عیاریاں، نیاز فتح پوری، ١٢٦ ) ٢ - دیمک کا بنایا ہوا ٹیلا، بھنڈا جس میں دیمک کے چھوڑنے کے بعد سانپ رہنے لگتا ہے۔
اشتقاق
سنسکرت میں اصل لفظ 'ول بھیک' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بانبی' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سانپ کا بل۔ "اے انطانی تو - یہاں اس لیے آیا ہے کہ سانپوں کو ان کی بانبیوں سے نکال کر پریشان کرے۔" ( ١٩٥١ء، حسن کی عیاریاں، نیاز فتح پوری، ١٢٦ )