باوجود
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - (کے یا کسرہ اضافی کے ساتھ) (کسی بات کے) ہوتے ہوئے، اس پر بھی، اس کے بعد بھی۔ باوجود اس کے مری ایک نہ مانی تم نے مورد لطف ہی رکھا سحر و شام مجھے ( ١٩٣٢ء، نقوش مانی، ٨٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'وجود' کے ساتھ فارسی حرف جار 'با' بطور سابقہ لگنے سے 'باوجود' مرکب بنا۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے عام طور پر مضاف اور مضاف الیہ مل کر استعمال ہوتے ہیں ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔