باورچی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جو کھانا پکانے کے کام پر مامور ہو، کھانا پکانے والا، خانساماں، بکاول، رسوئیا۔ "(وہ) کھانا پکانا جانتی ہو اس سے میری مراد یہ نہیں کہ اس سے باورچی کا کام لیا جائے گا۔"      ( ١٩٣٥ء، مکاتیب اقبال، ٣١٤:١ )

اشتقاق

اصلاً ترکی زبان کا لفظ ہے اغلب امکان ہے کہ اردو زبان میں فارسی کی وساطت سے داخل ہوا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر