باکسنگ
معنی
١ - مکے بازی، وہ کھیل جس میں دو حریف گدے دار دستانے پہن کر مکوں سے ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہیں۔ "ینگ اخوان باکسنگ ٹورنامنٹ ١٧ اور ١٨ مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔" ( ١٩٦٧ء، روزنامہ 'جنگ' کراچی، ١٣ مارچ، ١٥ )
اشتقاق
انگریزی زبان میں فعل (Box) کے ساتھ انگریزی قواعد کے تحت لاحقۂ حالیہ تمام (ing) لگنے سے (Boxing) بنا۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء میں روزنامہ 'جنگ' کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں