باگر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کھیت کی حد کی بے ترتیب آڑ یا روک، بگر کا غلط تلفظ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 15:6) ٢ - بنجر۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 15:6) ٣ - چارے کی جوار۔ "ضلع ڈیرہ غازی خاں کی مشہور اقسام جوار، بودھ، باگر - اور ٹنڈی ہیں۔"      ( ١٩٦٦ء، چارے، ١١١ )

اشتقاق

ہندی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء میں "چارے" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٣ - چارے کی جوار۔ "ضلع ڈیرہ غازی خاں کی مشہور اقسام جوار، بودھ، باگر - اور ٹنڈی ہیں۔"      ( ١٩٦٦ء، چارے، ١١١ )

جنس: مذکر