بجھارت
معنی
١ - بوجھنے کے قابل بات، معما، پہیلی، استعارۃً۔ اک اسی ایک ٹھوکر سے کرے سوفلسفی پیدا نہ بوجھا فلسفہ اس کو یہ اک ایسی بجھارت تھی ( ١٩١٤ء، بہارستان، ظفر علی خان، ١٣٤ ) ٢ - حساب فہمی، حساب کا تصفیہ۔ (نوراللغات) ٣ - زمین سے متعلق حساب کتاب کا رجسڑ۔ "پٹواری کے سمن میں ہدایت ہونی چاہیے کہ وہ . بجھارت و کھپوٹ اپنے ساتھ لاوے۔" ( ١٨٧٣ء، ایکٹ، ١٩، ٩٤ )
اشتقاق
سنسکرت کے اصل لفظ 'بوجھنا' سے ماخوذ 'بجھارت' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "ایکٹ ١٩" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٣ - زمین سے متعلق حساب کتاب کا رجسڑ۔ "پٹواری کے سمن میں ہدایت ہونی چاہیے کہ وہ . بجھارت و کھپوٹ اپنے ساتھ لاوے۔" ( ١٨٧٣ء، ایکٹ، ١٩، ٩٤ )