بجھنا
معنی
١ - کسی جلتی سلگتی یا تپتی ہوئی چیز کا سرد ہونا، بھڑکتے ہوئے جذبے اشتعال یا طلب وغیرہ کا فرو ہونا۔ "بچوں کے بلکنے پر ان کو جھڑکنے . اور ایک آدھ تھپڑ مار دیتے تو وہ کتنے بجھ جاتے" ( ١٩٥٦ء، شیخ نیازی، ٢٤ )
اشتقاق
سنسکرت کے اصل لفظ 'ویندیت' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بجھ' مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر 'نا' لگنے سے 'بجھنا' بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٨٢١ء میں "انتخاب رام پور" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں