بحث

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - (لفظاً) تحقیق، جستجو، (مراداً) مباحثہ، مناظرہ، سوال و جواب، لفظی یا زبانی نزاع، تکرار۔ "بحث کے معنی جستجو اور تلاش کے ہیں اور اصطلاحاً مناظرہ کو کہتے ہیں۔"      ( ١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ٤٥٤ ) ٢ - تعلق، مطلب، واسطہ۔ "آپ گفتگو اور طرف لے گئیں ہم کو اس سے بحث نہیں۔"      ( ١٩٢٩ء، انگوٹھی کا راز، ٢٤ ) ٣ - موضوع، مبحث، مسئلہ، امر، معاملہ۔ "چونکہ یہ ایک مہتمم بالشان بحث ہے اس لیے ہم کسی قدر تفصیل سے اس کو لکھنا چاہتے ہیں۔"    ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٤:١ ) ٤ - باب، فصل۔  قرآں ثبوت عظمت دین رسول ہے یہ آیتوں کے سامنے بحث فضول ہے    ( ١٩٧٨ء، سالک، مرثیہ، ٨ ) ٥ - عدالت کے سامنے فریقین مقدمہ کے وکلا کے گفتگو۔ (نوراللغات، 578:1؛ پلیٹس)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب 'فتح یفتح' سے مصدر ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں 'قلی قطب شاہ' کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - (لفظاً) تحقیق، جستجو، (مراداً) مباحثہ، مناظرہ، سوال و جواب، لفظی یا زبانی نزاع، تکرار۔ "بحث کے معنی جستجو اور تلاش کے ہیں اور اصطلاحاً مناظرہ کو کہتے ہیں۔"      ( ١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ٤٥٤ ) ٢ - تعلق، مطلب، واسطہ۔ "آپ گفتگو اور طرف لے گئیں ہم کو اس سے بحث نہیں۔"      ( ١٩٢٩ء، انگوٹھی کا راز، ٢٤ ) ٣ - موضوع، مبحث، مسئلہ، امر، معاملہ۔ "چونکہ یہ ایک مہتمم بالشان بحث ہے اس لیے ہم کسی قدر تفصیل سے اس کو لکھنا چاہتے ہیں۔"    ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٤:١ )

اصل لفظ: بحث
جنس: مؤنث