بخوبی
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - پوری طرح سے، جی بھر کے، مکمل طور پر۔ ہیں بخوبی آشنا راز حیات دل سے ہم دور دور اپنا سفینہ رکھتے ہیں ساحل سے ہم ( ١٩٣٢ء، نقوش مانی، ١٠٥ )
اشتقاق
فارسی اسم کیفیت اور حرف جار سے مرکب ہے۔ اردو زبان میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں 'باغ و بہار' میں مستعمل ملتا ہے۔