بدحواسی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - مضطربی، پریشانی، بوکھلاہٹ۔ "ذرا سے شور و غل پر مدینہ میں بدحواسی پھیل جاتی تھی۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٥٣٨:٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'حواس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'بدحواسی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦١ء کو "فسانۂ عبرت" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مضطربی، پریشانی، بوکھلاہٹ۔ "ذرا سے شور و غل پر مدینہ میں بدحواسی پھیل جاتی تھی۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٥٣٨:٣ )
جنس: مؤنث