بدن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جسم (گوشت اور ہڈیاں سب)۔ 'ایک فرقہ کہتا ہے کہ آپ کو معراج روح و بدن دونوں کے ساتھ ہوئی۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٩٨:٣ ) ٢ - بے جان اشیاء کا جسم۔  تین انگل کہیں چوڑائی کہیں ہے کچھ کم چار بالشت کا قدگول بدن پشت میں خم      ( ١٩٢٣ء، مراثی نسیم، ٢٤٤:٢ )

اشتقاق

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی مستعمل ہے۔ ١٥٦٢ء میں 'حسن شوقی' کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جسم (گوشت اور ہڈیاں سب)۔ 'ایک فرقہ کہتا ہے کہ آپ کو معراج روح و بدن دونوں کے ساتھ ہوئی۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٩٨:٣ )

اصل لفظ: بدن
جنس: مذکر