بدولت

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بالذات، بالنفس، اصالۃً ضمیر کے ساتھ مستعمل، جیسے : خود بدولت، مابدولت۔ "مابدولت و اقبال تجھ کو اس کام کے کرنے کے لیے حکم دیتے ہیں۔"      ( ١٨٨١ء، بحرالفصاحت، ٤٨٥ ) ١ - ذریعے سے، طفیل میں، وجہ سے۔ "کرنل فرینک کی بدولت وہ معاملہ طے ہوا۔"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ٤٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'دولت' کے ساتھ فارسی حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگنے سے 'بدولت' مرکب بنا۔ اردو لت میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے اور گاہے بطور اسم صفت بھی مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء میں "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں