براے

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - لیے، واسطے۔  مخلوق نور شمع حقیقت نماے خلق راہ نجات راے سے حق کی براے خلق ٢ - وسیلے سے، برکت سے، طفیل میں، صدقے میں۔  بہت ہے دل میں تمنائے روضۂ شہدا بر آے یہ مرا ارماں براے آل عبا      ( ١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ، ١٩ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں مضاف الیہ سے مل کر بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔