برص

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - ایک مرض کا نام جس میں فساد خون سے جسم پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں، سفید کوڑھ۔ 'دھوپ میں رکھے ہوئے پانی سے غسل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے برص پیدا ہوتا ہے۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٤٤:١ )

اشتقاق

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ایک مرض کا نام جس میں فساد خون سے جسم پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں، سفید کوڑھ۔ 'دھوپ میں رکھے ہوئے پانی سے غسل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے برص پیدا ہوتا ہے۔"      ( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٤٤:١ )

اصل لفظ: برص
جنس: مذکر