برما

قسم کلام: اسم آلہ

معنی

١ - لوہے کا ایک نوکدار اوزار جس سے لکڑی یا لوہے وغیرہ میں سوراخ کرتے ہیں۔ 'دراصل یہی پھرکی مہر کے حروف و نقوش کو کندہ کرتی ہے اس برمے کا سیدھا ہونا انتہائی ضروری ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، یہ دلی ہے، ٣٤١ ) ٢ - زیور کے دانوں کے سوراخ صاف کرنے کی آہنی سلائی یا تکلا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 76:4)

اشتقاق

سنسکرت کے اصل لفظ 'بھرم' سے ماخوذ اردو زبان میں 'برما' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں "ہمدم" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - لوہے کا ایک نوکدار اوزار جس سے لکڑی یا لوہے وغیرہ میں سوراخ کرتے ہیں۔ 'دراصل یہی پھرکی مہر کے حروف و نقوش کو کندہ کرتی ہے اس برمے کا سیدھا ہونا انتہائی ضروری ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، یہ دلی ہے، ٣٤١ )

اصل لفظ: بھرم
جنس: مذکر