برگد

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بڑ کا درخت جس میں لمبے لمبے بالوں کے گچھے سے لٹکے رہتے ہیں ہندوؤں کے ہاں اسے مذہبی تقدس حاصل ہے اور وہ اس کے بڑے بڑے پتوں کے دونے بنا کر انھیں رکابی کی 'جگہ استعمال کرتے ہیں'۔ 'چراگاہ میں برگد کے سایہ دار درخت کے نیچے دونوں میں کیسے اخلاق کی باتیں ہو رہی تھیں۔"      ( ١٩٣٤ء، دودھ کی قیمت، ٤٥ )

اشتقاق

سنسکرت میں اصل لفظ 'ورگ' کے ساتھ 'ت' بطور لاحقہ لگنے سے 'ورگت' بنتا ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'برگد' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں اخبار "مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بڑ کا درخت جس میں لمبے لمبے بالوں کے گچھے سے لٹکے رہتے ہیں ہندوؤں کے ہاں اسے مذہبی تقدس حاصل ہے اور وہ اس کے بڑے بڑے پتوں کے دونے بنا کر انھیں رکابی کی 'جگہ استعمال کرتے ہیں'۔ 'چراگاہ میں برگد کے سایہ دار درخت کے نیچے دونوں میں کیسے اخلاق کی باتیں ہو رہی تھیں۔"      ( ١٩٣٤ء، دودھ کی قیمت، ٤٥ )

اصل لفظ: ورگ
جنس: مذکر