بز
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - گوسفند : بکری، بکرا، بھیڑ، دنبہ۔ شتر و دنبہ و بز ذبح ہوئے ہیں اتنے آسمان شفقی رنگ بنی قرباں گاہ ( ١٩٠٥ء،داغ، مہتاب داغ، ٣٠٩ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں 'ترجمۂ شاہنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث