بزرگی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - بزرگ کا اسم کیفیت؛ عظمت، عالی ظرفی، شرافت۔  پس خم پینے میں ہے کیا بزرگی جو پینا ہے تو پھر چھپ کر پیے کیوں      ( ١٩٣٥ء، عزیز، گلکدۂ عزیز، ٧٢ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم صفت 'بزرگ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'بزرگی' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: بزرگ
جنس: مؤنث