بستی
معنی
١ - آبادی، آباد جگہ (گاؤں، قصبہ، شہر)۔ جو بھوکی ہے جا نیچے بستی میں مانگ ابھی بھاگ جا ورنہ توڑوں گا ٹانگ ( ١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٥ ) ٢ - [ مجازا ] رونق، چہل پہل، زینت۔ 'اس محفل میں نواب صاحب کے دم کی بستی ہے۔" ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٦٣٧:١ ) ٣ - [ حیاتیات ] حیوانات یا نباتات کے افراد کا اجتماعی مرکز۔ 'اسفنج زیادہ تر بستیوں کی شکل میں ایک دوسرے سے ملے جلے پائے جاتے ہیں۔" ( ١٩٤٢ء، حیوانیات، ١١ )
اشتقاق
سنسکرت کے اصل لفظ 'وست' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بستی' مستعمل ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں 'گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - [ مجازا ] رونق، چہل پہل، زینت۔ 'اس محفل میں نواب صاحب کے دم کی بستی ہے۔" ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٦٣٧:١ ) ٣ - [ حیاتیات ] حیوانات یا نباتات کے افراد کا اجتماعی مرکز۔ 'اسفنج زیادہ تر بستیوں کی شکل میں ایک دوسرے سے ملے جلے پائے جاتے ہیں۔" ( ١٩٤٢ء، حیوانیات، ١١ )