بضاعت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سرمایہ، پونجی۔  عیاں پاس کچھ بھی بضاعت نہیں ہے کسی وقت دُنیا میں راحت نہیں ہے      ( ١٩٠٩ء، مظہر المعرفت، ١٤١ ) ٢ - اسباب تجارت، راس المال۔ "تجارت پر بھی ہاتھ نہ ڈالے کہ ہروقت بضاعت کی کرکری کا خواستگار رہنا پڑے۔"      ( ١٩٠٤ء، ترجمہ مقدمۂ ابن خلدون، ١٩٥:٢ ) ٣ - کل کائنات، سارا مادی سہارا۔  جمع کی تھی جس قدر دل نے بضاعت لے گئے لوٹ کر زنگی بچے سب مال و دولت لے گئے    ( ١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٤٧٤:٣ ) ٤ - بساط، حیثیت، مقدرت۔ "موافق اپنی بضاعت کے جہیز اور اسباب دیکر بادشاہ کی خدمت میں روانہ کیا۔"    ( ١٨٥١ء، بہار دانش، ولایت، ١٧٧ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٨٨ء کو "قصۂ کفن چور" میں ضعیفی کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - اسباب تجارت، راس المال۔ "تجارت پر بھی ہاتھ نہ ڈالے کہ ہروقت بضاعت کی کرکری کا خواستگار رہنا پڑے۔"      ( ١٩٠٤ء، ترجمہ مقدمۂ ابن خلدون، ١٩٥:٢ ) ٤ - بساط، حیثیت، مقدرت۔ "موافق اپنی بضاعت کے جہیز اور اسباب دیکر بادشاہ کی خدمت میں روانہ کیا۔"    ( ١٨٥١ء، بہار دانش، ولایت، ١٧٧ )

اصل لفظ: بضع
جنس: مؤنث