بطور
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - طور سے، انداز سے، ڈھنگ سے؛ طور پر۔ صفوں میں اپنی ہمارا شمول کر ساقی بطور نذر دل و جاں قبول کر ساقی
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طور' کے ساتھ فارسی حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگنے سے 'بطور' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٤٥ء میں فائز لکھنوی کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔