بعینہ
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - ہوبہو، بالکل، ویسا ہی، جوں کا توں۔ 'اس کا طرز کلام بعینہ ایسا ہے جیسے ایک نہایت فصیح شخص عربی زبان میں کلام کرتا ہو۔" ( ١٨٧٢ء، مضامین سرسید، ٤٤:٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں حرف جر، اسم اور ضمیر سے مرکب ہے۔ اردو میں عربی سے ہی ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں 'مضامین سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں