بغاوت
معنی
١ - سرکشی، نافرمانی، غداری۔ 'بہرحال آج میں اپنے دل کی بغاوت کا آپ پر اعلان کرتا ہوں۔" ( ١٩٢٤ء، مذاکرات نیاز، ٦٣ ) ٢ - حکومت وقت کے خلاف اجتماعی طور پر قانون شکنی ایجی ٹیشن بلوہ لوٹ مار تشدد، فساد۔ گرم ہے سوز بغاوت سے جوانوں کا دماغ آندھیاں آنے کو ہیں اے بادشاہی کے چراغ ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٤٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء، میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سرکشی، نافرمانی، غداری۔ 'بہرحال آج میں اپنے دل کی بغاوت کا آپ پر اعلان کرتا ہوں۔" ( ١٩٢٤ء، مذاکرات نیاز، ٦٣ )