بقول
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - کہنے کے مطابق، جیسا کہ(قائل نے) کہا ہے۔ بقول احمد مختار سید ابرار نماز پر ہے قبول عمل کا دار و مدار ( ١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ، ١١ )
اشتقاق
فارسی حرف جار 'ب' اور عربی اسم 'قول' کا مرکب ہے۔ اردو میں عام طور پر مضا عف الیہ سے مل کر استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء میں "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔