بلا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - بلی کا نر۔ مرغ کیوں کر بنے گا بلا ایسا جو کہے وہ ہے چیلا ( ١٩٢١ء، اکبر، گاندھی نامہ، ٦٠ )
اشتقاق
سنسکرت میں اصل لفظ 'و ڈال' ہے اردو میں اس سے ماخوذ 'بلا' مستعمل ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠١ء میں "جوشش" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: وڈال
جنس: مذکر