بلال

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - حضور صلعم کے ایک صحابی اور مسجد نبوی کے خوش گلو موذن کا نام (ادبیات میں بطور تلمیح مستعمل)۔  دل نثار مصطفٰی جاں پائمال مصطفٰی یہ اویس مصطفٰی ہے وہ بلال مصطفٰی      ( ١٩٢٥ء، نشاط روح، ٩١ )

اشتقاق

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے عربی سے اردو میں ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی اردو میں مستعمل ہے۔ ١٧٧٤ء میں 'تصویر جاناں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: بلل
جنس: مذکر