بلانا
معنی
١ - طلب کرنا، آنے کا پیغام بھیجنا یا دینا، پکانا، آواز دینا۔ 'خورشید بہو مستان شاہ کو بلاتی تو کیونکر سے بلاتی۔" ( ١٩٣١ء، رسوا، خورشید بہو، ١٠٨ ) ٢ - بولنے پر آمادہ یا مجبور کرنا، زبان کھلوانا۔ 'صبا بے نچائے ناچ رہی ہے اور مرغان خوش الحان بے بلائے بول رہے ہیں۔" ( ١٩١٠ء، مقامات ناصری، ٤٦٨ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر لازم 'بولنا' سے اردو قواعد کے مطابق تعدیہ بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں