بلدیہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ محکمہ جو شہر کی صفائی، روشنی اور اہل شہر کی اسائشوں کے انتظام کا ذمہ دار ہوتا ہے، میونسپلٹی، کارپوریشن۔ 'کئی سال تک - امیر بلدیہ رہا۔"      ( ١٩٣١ء، تاریخ فلسفۂ جدید، ٥٤:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'بلد' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت اور عربی سے ماخوذ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگنے سے 'بلدیہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣١ء میں 'تاریخ فلسفۂ جدید" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ محکمہ جو شہر کی صفائی، روشنی اور اہل شہر کی اسائشوں کے انتظام کا ذمہ دار ہوتا ہے، میونسپلٹی، کارپوریشن۔ 'کئی سال تک - امیر بلدیہ رہا۔"      ( ١٩٣١ء، تاریخ فلسفۂ جدید، ٥٤:١ )

اصل لفظ: بلد
جنس: مؤنث