بلم

قسم کلام: اسم آلہ

معنی

١ - لمبی چھڑی جس کے سرے پر نوکدار بھال یا بوڑی ہوتی ہے؛ برچھا، بھالا، نیزہ۔ 'بلم یہ ہتھیار بھی بڑی مار کا ہوتا ہے۔"      ( ١٩٢٥ء، اسلامی اکھاڑا، ٢١ ) ٢ - سونٹا، ڈنڈا۔ (شبد ساگر، 3413:7) ٣ - نوکدار عصا جس پر سنہرا یا رپہلا خول چڑھا ہوتا ہے اور جسے لے کر چوبدار امیروں کی سواری کے آگے آگے چلتے ہیں۔ 'چوب دار و خواص آگے آگے عصا و بلم لیے جا رہے تھے۔"      ( ١٩٠٥ء، حورعین، ١٧:٢ )

اشتقاق

سنسکرت میں اصل لفظ 'اولمب' ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں اس سے ماخوذ 'بلم' مستعمل ہے اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٧٠٥ء میں 'بیاض مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - لمبی چھڑی جس کے سرے پر نوکدار بھال یا بوڑی ہوتی ہے؛ برچھا، بھالا، نیزہ۔ 'بلم یہ ہتھیار بھی بڑی مار کا ہوتا ہے۔"      ( ١٩٢٥ء، اسلامی اکھاڑا، ٢١ ) ٣ - نوکدار عصا جس پر سنہرا یا رپہلا خول چڑھا ہوتا ہے اور جسے لے کر چوبدار امیروں کی سواری کے آگے آگے چلتے ہیں۔ 'چوب دار و خواص آگے آگے عصا و بلم لیے جا رہے تھے۔"      ( ١٩٠٥ء، حورعین، ١٧:٢ )

اصل لفظ: اولمب
جنس: مذکر