بلور
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ایک شفاف چمکیلا جوہر و شیشہ سے سخت اور زمرد سے نرم ہوتا ہے، چونے پٹاش اور ریت سے بنایا ہوا ایک قسم کا صاف شفاف شیشہ، کرسٹل، کچا ہیرا، چمکیلا پتھر، پَھٹک۔ جہلم کے دم صبح وہ دلچسپ نظارے بلور بہا جاتا ہے کرنوں کے سہارے ( ١٩٦١ء، عروس فطرت، ٥١ )
اشتقاق
اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ١٦٤٩ء میں "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: بلر
جنس: مذکر