بلیرڈ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - انٹے کا ایک کھیل جو ایک بڑی میز پر سرخ و سفید گیندوں سے مقرر طریقے پر کھیلا جاتا ہے (اس میز کے چاروں کونوں پر سوراخ کے نیچے جالیاں ٹکی ہوتی ہیں جن میں سے کسی نہ کسی میں ان گیندوں کو ایک خاص وضع کی لمبی نوکدار لکڑی سے گرانے کی کوشش کرتے ہیں)۔ 'اسی جگہ ایک کمرہ ہے جس میں بادشاہ بلیرڈ کھیلا کرتا تھا۔"      ( ١٨٦٩ء، مسافران لندن، ١٤٦ )

اشتقاق

انگریزی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٨٦٩ء میں 'مسافران لندن" میں مستعمل ہے۔

مثالیں

١ - انٹے کا ایک کھیل جو ایک بڑی میز پر سرخ و سفید گیندوں سے مقرر طریقے پر کھیلا جاتا ہے (اس میز کے چاروں کونوں پر سوراخ کے نیچے جالیاں ٹکی ہوتی ہیں جن میں سے کسی نہ کسی میں ان گیندوں کو ایک خاص وضع کی لمبی نوکدار لکڑی سے گرانے کی کوشش کرتے ہیں)۔ 'اسی جگہ ایک کمرہ ہے جس میں بادشاہ بلیرڈ کھیلا کرتا تھا۔"      ( ١٨٦٩ء، مسافران لندن، ١٤٦ )

اصل لفظ: Billiard
جنس: مذکر