بلیک
معنی
١ - بلیک مارکیٹ کی تخفیف۔ 'قائداعظم نے کار کی بیٹری بلیک میں خریدنے سے انکار کر دیا تھا۔" رجوع کریں: ( ١٩٦٧ء، روزنامہ 'مشرق' کراچی، ٢٨ دسمبر، ٥ ) ٢ - ناجائز یا خلاف قانون مال کی خرید و فروخت۔ 'بلیک کی کمائی کی ایک ایک پائی ریس انھیں گھوڑوں کے بھینٹ چڑھتی۔" ( ١٩٧٠ء، خاکم بدہن، ٤٩ ) ١ - کالا، سیاہ (ترکیبات میں مستعمل)۔ (جامع اللغات، 496:1)
اشتقاق
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٨٩٠ء میں 'جغرافیۂ طبیعی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بلیک مارکیٹ کی تخفیف۔ 'قائداعظم نے کار کی بیٹری بلیک میں خریدنے سے انکار کر دیا تھا۔" رجوع کریں: ( ١٩٦٧ء، روزنامہ 'مشرق' کراچی، ٢٨ دسمبر، ٥ ) ٢ - ناجائز یا خلاف قانون مال کی خرید و فروخت۔ 'بلیک کی کمائی کی ایک ایک پائی ریس انھیں گھوڑوں کے بھینٹ چڑھتی۔" ( ١٩٧٠ء، خاکم بدہن، ٤٩ )