بمشکل
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - بڑی جدوجہد سے، دشواری سے، بہت دقت سے۔ "بمشکل رک رک کر اور تھم تھم کر معصومین کو آواز دی۔" ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢١٥ )
اشتقاق
فارسی حرف جار اور عربی اسم سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٥ء میں نسیم دہلوی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بڑی جدوجہد سے، دشواری سے، بہت دقت سے۔ "بمشکل رک رک کر اور تھم تھم کر معصومین کو آواز دی۔" ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢١٥ )