بوستان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - باغ، چمن۔  ایک جانب کوئلیں افسانہ سنج بوستان دل کو برماتی ہے اک جانب پہیے کی فغاں      ( ١٩٣٢ء، نقوش مانی، ٤٤ ) ٢ - شیخ سعدی کی ایک مشہور (فارسی) مثنوی کا نام جو حکایتوں اور نصیحتوں پر مشتعمل اور ادبیات اردو میں جابجا مستعمل ہے۔ "اختری . فارسی گلستان بوستاں اور ایسی ہی کتابیں پڑھ چکی تھی۔"      ( ١٩٣١ء، رسوا، اختری بیگم، ٤٦ )

اشتقاق

ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'بو' کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرف 'ستان' لگانے سے 'بوستان' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - شیخ سعدی کی ایک مشہور (فارسی) مثنوی کا نام جو حکایتوں اور نصیحتوں پر مشتعمل اور ادبیات اردو میں جابجا مستعمل ہے۔ "اختری . فارسی گلستان بوستاں اور ایسی ہی کتابیں پڑھ چکی تھی۔"      ( ١٩٣١ء، رسوا، اختری بیگم، ٤٦ )

جنس: مذکر