بولر
معنی
١ - [ کرکٹ ] بلّے باز کھلاڑی کی طرف مقرر طریقے سے گیند پھینکنے والا کھلاڑی۔ "لاہور گرین کے کھلاڑی کراچی کے بولرز کی وجہ سے جلد جلد آوٹ نہیں ہوئے۔" ( ١٩٦٦ء، روزنامۂ جنگ، ٣٠/ ٢:١٠٧ )
اشتقاق
انگریزی زبان میں اصل اسم 'بول' ہے اور قواعد کے مطابق 'ر' بطور لاحقہ لگنے سے اسم فاعل 'بولر' بنا اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧١ء میں "گوئے چوگان انگریزی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں