بوٹ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - انگریزی وضع کا جوتا۔ 'بوٹ بھی ایڑی کے پاس سے نکلا ہوا تھا۔" ( ١٩٢٤ء، خونی بھید، ٨٥ )
اشتقاق
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ ١٨٥٢ء میں "کلیات منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - انگریزی وضع کا جوتا۔ 'بوٹ بھی ایڑی کے پاس سے نکلا ہوا تھا۔" ( ١٩٢٤ء، خونی بھید، ٨٥ )
اصل لفظ: Boot
جنس: مذکر