بوٹا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پودا، نورستہ درخت، چھوٹے قد کا دلکش اور خوشنما پودا۔  وہ بوٹوں میں کلے لگے پھوٹنے عنادل کے چھکے لگے چھوٹنے      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٣١٧ ) ٢ - پھول پتی کے نقش جو کپڑے یا کاغذ یا دیوار وغیرہ پر بناتے ہیں۔  قباے حور کا بوٹا ہر اک سنہرا ہے کسی پہ رنگ ہے ہلکا کسی پہ گہرا ہے      ( ١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ١٩:٦ )

اشتقاق

سنسکرت کے اصل لفظ 'وٹنت' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بوٹا' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں 'پنج گج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: وٹنت
جنس: مذکر