بچا
معنی
١ - باقی، محفوظ، بچا ہوا۔ کہتے تھے آبرو مری آج اے خدا رہے بہہ جائے سب لہو پہ یہ بچا رہے ( ١٨٧٥ء، مونس، مراثی، ١: ١٦٤ ) ١ - بچا کر، الگ رہ کر اور ہندو جس قدر ہیں خوانخواہ سو بچا رشتے کو وہ کرتے ہیں بیاہ ( ١٨١٤ء، حکایات رنگیں، ٢٨ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ مصدر بچنا' سے صیغہ ماضی 'بچا' اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٨١٤ء کو "حکایات رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔