بچالی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ گھاس جو گھوڑوں کے تھان پر بچھائی جاتی ہے تاکہ وہ کیچڑ پانی سے محفوظ رہیں۔ "بچالی . وہ گھاس ہوتی ہے جو گھوڑوں کے تھان پر انہیں کیچڑ پانی سے بچانے کے لیے بچھا دی جاتی ہے۔"    ( ١٩٧١ء، اردو کا روپ، ٣٥٠ ) ٢ - تھان کے اطراف بکھری ہوئی اور روندی ہوئی گھاس جو گھوڑے کے کھانے سے بچ رہی ہو۔ (اصطلاحات پیشہ وراں)۔

اشتقاق

اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧١ء کو "اردو کا روپ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ گھاس جو گھوڑوں کے تھان پر بچھائی جاتی ہے تاکہ وہ کیچڑ پانی سے محفوظ رہیں۔ "بچالی . وہ گھاس ہوتی ہے جو گھوڑوں کے تھان پر انہیں کیچڑ پانی سے بچانے کے لیے بچھا دی جاتی ہے۔"    ( ١٩٧١ء، اردو کا روپ، ٣٥٠ )

جنس: مؤنث