بچھیرا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - گھوڑے کا نر بچہ، کرہ۔  سنا ہے ہنہناتے جس میں تجکو وہ ہیں اس اصطبل ہی کے بچھیرے      ( ١٩٣٧ء، چمنستان، ظفر علی خان، ١١١ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے اصل لفظ 'وتس + اک' سے ماخوذ 'بچھیرا' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "فرسنامۂ رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: وتس+اک
جنس: مذکر