بڈھا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بوڑھا، عمر رسیدہ، مسن۔  وہی دانا ہے جو کہ ہے سچا اس میں بڈھا ہو یا کوئی بچا      ( ١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ٦٤ ) ٢ - قدیمی، پرانا۔  فلک ہے بڈھا اس کا یک خرقہ پوش شفق اس منیں بی اے جرعہ نوش      ( ١٦٤٩ء، خاور نامہ، ٨٣ )

اشتقاق

ہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر