بکثرت

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - بہت زیادہ، زیادتی کے ساتھ۔ "انوار آسمان زمین کی طرف بکثرت متوجہ ہوں گے۔"      ( ١٩١٥ء، خیابان آفرینش، ١٣ )

اشتقاق

فارسی حرف جار اور عربی اسم سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء میں "فلسفۂ اجتماع" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بہت زیادہ، زیادتی کے ساتھ۔ "انوار آسمان زمین کی طرف بکثرت متوجہ ہوں گے۔"      ( ١٩١٥ء، خیابان آفرینش، ١٣ )