بکرم

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - دبیز اور موٹا کپڑا جس کو آہار لگا کر سخت کر لیا جاتا اور کالر یا گلے وغیرہ کی تہ میں اس غرض سے لگایا جاتا ہے کہ سختی پیدا ہو جائے اور مڑے نہیں سوت یا سنٹی کا کپڑا۔ 'باریک کپڑے کے نیچے ضرور بکرم کا استر لگا لینا چاہئے۔"      ( ١٩٤٦ء، کڑھت کی قسمیں، ١٢ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٨٨٩ء میں 'رسالۂ حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دبیز اور موٹا کپڑا جس کو آہار لگا کر سخت کر لیا جاتا اور کالر یا گلے وغیرہ کی تہ میں اس غرض سے لگایا جاتا ہے کہ سختی پیدا ہو جائے اور مڑے نہیں سوت یا سنٹی کا کپڑا۔ 'باریک کپڑے کے نیچے ضرور بکرم کا استر لگا لینا چاہئے۔"      ( ١٩٤٦ء، کڑھت کی قسمیں، ١٢ )

اصل لفظ: Buckram
جنس: مذکر