بکنا

قسم کلام: فعل لازم

معنی

١ - فروخت ہونا، بیچا جانا۔  اے مسکن جوبان زماں شہر عزیزاں ہم بھی کبھی بکنے ترے بازار میں آئیں      ( ١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٥٨ ) ٢ - [ مجازا ]  کسی کا ہو رہنا، غلام کی طرح فرمانبردار ہو جانا، مطیع ہونا۔  بکے مفت یاں ہم زمانے کے ہاتھوں پہ دیکھا تو تھی یہ بھی قیمت زیادہ      ( ١٨٦٩ء، دیوان حالی، ١٠٨ )

اشتقاق

سنسکرت میں اصل لفظ 'وکریٹ' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بک' مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر 'نا' لگنے سے 'بکنا' بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: وکریٹین