بگولا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - گرد و غبار لیے ہوئے چکر کھاتی ہوئی ہوا، گردباد۔ عجب نہیں کوئی سرگشتۂ محبت ہو بگولا ایک پس گرد کارواں دیکھا ( ١٩٥١ء، صفی لکھنوی، دیوان، ٤١ )
اشتقاق
سنسکرت میں اصل لفظ 'وات' کے ساتھ لاحقہ 'گلم' لگنے سے 'واتگلم' بنا۔ اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'بگولا' مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: وات
جنس: مذکر