بھادوں

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - ہندی سال کا چھٹا اور برسات کا آخری مہینا (نصف اگست سے نصف ستمبر تک)۔ 'بھادوں آیا سیر کی تاریخ مقرر ہوئی۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٥٦:٣ )

اشتقاق

سنسکرت میں اصل لفظ 'بھادرپد' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بھادوں' مستعمل ہے۔ اردو میں اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ہندی سال کا چھٹا اور برسات کا آخری مہینا (نصف اگست سے نصف ستمبر تک)۔ 'بھادوں آیا سیر کی تاریخ مقرر ہوئی۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٥٦:٣ )

اصل لفظ: بھادر
جنس: مذکر