بھٹکانا

قسم کلام: فعل متعدی

معنی

١ - بھٹکنا، بہکنا، راہ سے بے راہ کرنا۔ "اے دھرتی ماتاسن مجھے کیوں بار بار بھٹکاتی ہے۔"      ( حکایات پنجا، ١٧١:١ ) ٢ - ڈرانا۔ (جامع اللغات، 538:1)

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر 'بھٹکنا' کا تعدیہ ہے۔ اُردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء کو "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بھٹکنا، بہکنا، راہ سے بے راہ کرنا۔ "اے دھرتی ماتاسن مجھے کیوں بار بار بھٹکاتی ہے۔"      ( حکایات پنجا، ١٧١:١ )

اصل لفظ: بھَٹَکْنا