بھیجنا

قسم کلام: فعل متعدی

معنی

١ - (کسی شخص یا چیز کو) ایک جگہ سے دوسری جگہ روانہ کرنا، منتقل کرنا، ارسال کرنا۔ 'عورت جو خاوند سے جھگڑا رکھے وہ محلہ فواحش میں بھیجی جائے۔"      ( ١٩١٠ء، ذکاء اللہ، تاریخ ہندوستان، ٨٥١:٥ )

اشتقاق

سنسکرت کے اصل لفظ'بھیدیت' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بھیج' مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر 'نا' لگنے سے 'بھیجنا' بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء میں 'کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - (کسی شخص یا چیز کو) ایک جگہ سے دوسری جگہ روانہ کرنا، منتقل کرنا، ارسال کرنا۔ 'عورت جو خاوند سے جھگڑا رکھے وہ محلہ فواحش میں بھیجی جائے۔"      ( ١٩١٠ء، ذکاء اللہ، تاریخ ہندوستان، ٨٥١:٥ )

اصل لفظ: بھیدیت